’’فوری طور پر یہ کام کیا جائے ورنہ خطرناک نتائج سامنے آئیں گے‘‘ اقوام متحدہ نے یہ وارننگ کس ملک کو دی ؟نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’’فوری طور پر یہ کام کیا جائے ورنہ خطرناک نتائج سامنے آئیں گے‘‘ اقوام ...
’’فوری طور پر یہ کام کیا جائے ورنہ خطرناک نتائج سامنے آئیں گے‘‘ اقوام متحدہ نے یہ وارننگ کس ملک کو دی ؟نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

 نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب فریقین کے درمیان لڑائی بند کرانے کے لیے فوری طور پر جنگ بندی معاہدے پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کیے مطابق اقوام متحدہ کے لیبیا میں قائم ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ شہری تنصیبات، بے گناہ شہریوں کوجنگ کا نشانہ بنانا اور قومی املاک تباہ کرنا جنگی جرم ہے، اس لڑائی سے عام شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ اقوام متحدہ نے صلاح بادی کی قیادت میں سرگرم ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ دارالحکومت طرابلس میں پہلے سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی پابندی کریں۔واضح رہے کہ طرابلس میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لڑائی جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی