اگر ہر وقت آپ کو قبض کی شکایت رہے تو اس کا دراصل کیا مطلب ہے؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

اگر ہر وقت آپ کو قبض کی شکایت رہے تو اس کا دراصل کیا مطلب ہے؟ وہ بات جو آپ کو ...
اگر ہر وقت آپ کو قبض کی شکایت رہے تو اس کا دراصل کیا مطلب ہے؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک) قبض ایک عام پایا جانے والا مسئلہ ہے، جو کئی اور مسائل کو بھی جنم دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ بیماری اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ آپ کے جسم میں کوئی اور سنگین خرابی ہے، اور قبض تو محض اس خرابی کا اشارہ دینے والی ایک اہم وارننگ ہو سکتی ہے۔
ویب سائٹ Healthista کی ایک رپورٹ میں ماہرین غذائیات نے بتایا ہے کہ بہت سے لوگوں کو کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے، جسے کچھ لوگ گیس کا نام بھی دیتے ہیں، اور اسے طب یونانی میں اپھارہ بھی کہا جاتا ہے۔ قبض کے ساتھ یہ کیفیات عموماً محسوس ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تقریباً 70 فیصد لوگوں کو کبھی نہ کبھی ان مسائل کا سامنا کرناپڑجاتا ہے۔یہ کیفیت دراصل اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ آپ خوراک کو بہتر طو رپر ہضم نہیں کرپارہے، یا جس قسم کی خوراک آپ کھارہے ہیں آپ کا جسم اسے پوری طرح قبول نہیں کر رہا، یا پھر اس خوراک سے آپ کو الرجی ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ ہارمون کی گڑبڑ کا سامنا کررہے ہیں، میٹھے کا بہت زیادہ استعمال کررہے ہیں، ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں تو بھی آپ کو قبض ہو سکتی ہے اور پیٹ پھولا ہوا یا اس میں گیس بھری محسوس ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کھانا ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں تو دیگر کوئی مسئلہ نہ ہونے کے باوجود بھی یقینا آپ کو اپنا پیٹ سخت اورپھولا ہوا محسوس ہوگا۔ بہرحال، قبض اکثر رہتی ہے تو یہ معاملہ ہرگز نظر انداز کرنے والا نہیں۔ بغیر وقت ضائع کئے آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے تا کہ اصل مسئلے کا سراغ لگا کر اسے حل کیا جا سکے، اس کے نتیجے میں قبض خود ہی ختم ہو جائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -