یہ عورت دراصل آدمی ہے، لڑکی بن کر یہ مردوں کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کرتا تھا؟ جان کر ہی آپ کا رنگ لال ہوجائے گا

یہ عورت دراصل آدمی ہے، لڑکی بن کر یہ مردوں کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کرتا ...
یہ عورت دراصل آدمی ہے، لڑکی بن کر یہ مردوں کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کرتا تھا؟ جان کر ہی آپ کا رنگ لال ہوجائے گا

  

فلوریڈا(نیوز ڈیسک)انٹرنیٹ کی مصنوعی دنیا ایک عجیب و غریب گورکھ دھندے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہاں جو دکھائی دیتا ہے حقیقت اس سے بہت مختلف ہوتی ہے، اور اس فریب کاری کا نشانہ بننے والوں کو ذرا بعد میں ہی معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہو چکا ہے۔ امریکا میں پیش آنے والے اس عجیب و غریب واقعے کو ہی دیکھ لیجئے، جہاں ایک مکار مرد نے عورت کا روپ دھار کر ڈیڑھ سو سے زائد مردوں کو ذلیل و رسوا کر ڈالا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اس شیطان صفت شخص کا نام برائن ڈینوموسٹر اور عمر 32 سال ہے۔ وہ زنانہ لباس پہن کر اور میک اپ کر کے انٹرنیٹ پر خود کو ایک لڑکی کے طور پر پیش کرتا تھا، اور ہوس پرست مردوں کو اپنے جال میں پھنسا کر اُن کی فحش ویڈیوز بناتا تھا۔ اب تک وہ ڈیڑھ سو سے زائد مردوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر فحش فلموں کی ویب سائٹوں پر اپ لوڈ کر چکا ہے۔

برائن کو لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز اُن کی اجازت کے بغیر فحش فلموں کی ویب سائٹوں پر پوسٹ کرنے کی جرم میں جولائی کے مہینے میں گرفتار کیا گیا۔اُس نے 150 سے زائد مردوں کی فحش ویڈیوز بنائیں، اور ان میں سے تقریباً 80ایسے ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ ان کی ریکارڈنگ کر رہا تھا۔

برائن نے ’سٹریٹ بوائز‘ کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی قائم کر رکھی تھی جس کا مقصد ہم جنس پرستی کے خواہشمند گاہکوں کو پھنسانا تھا۔اُس نے سوزانا لیون کے نام سے اپنا پروفائل بنا رکھا تھا اور وہ زنانہ لباس پہن کر اور میک اپ کر کے اس ویب سائٹ پر لائیو فحش شو بھی پیش کرتا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس