شاداب خان کو آج کے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ پاکستانیوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

شاداب خان کو آج کے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ پاکستانیوں کیلئے ...
شاداب خان کو آج کے میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ پاکستانیوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور افغانستان کے میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے جس کے باعث انہیں میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ،جس کے باعث انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا،قومی ٹیم نے شیخ زیدسٹیڈیم میں جمعے کی نماز ادا کی ،جس کے بعد شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ پاکستان کے ٹرینر گرانٹ لوڈن نے لیا، 19 سالہ شاداب خان کو انجری سے بچانے کے لئے انہیں میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا،شاداب خان نے بھارت کے خلاف میچ میں 9 گیندوں پر روہت شرما کی وکٹ حاصل کی تھی۔

شاداب خان کے ان فٹ ہونے پر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عامر کو خراب بولنگ فارم کی وجہ سے ڈراپ کرکے شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کیپ دی گئی,شاہین شاہ کو ون ڈے کیپ بولنگ کوچ اظہر محمود نے دی جب کہ فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل