وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سمیت حکومتی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سمیت حکومتی اراکین کی وزیر اعظم عمران ...
وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سمیت حکومتی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے گورنر اور  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  سمیت اہم پارٹی رہنماؤں کی  الگ الگ ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال.

تفصیلات کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کی ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  کے ساتھ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید بھی وزیر اعظم سے ملے.ان رہنماؤں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب اور تاریخی دوروں پر وزیر اعظم عمران خان کو  مبارکباد دیتے ہوئے  ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا .دوسری طرف بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالقدوس بزنجو کی بھی بنی گالہ آمد، وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا  .

مزید : علاقائی /اسلام آباد