ماتمی جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر،بیشترشہروں میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی

ماتمی جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر،بیشترشہروں میں موبائل سروس بحال ہونا ...
 ماتمی جلوس بخیروعافیت اختتام پذیر،بیشترشہروں میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہو گئی

  

کراچی ، اسلام آباد، لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہدائے کربلا کی یاد میں نونومبر کو نکالے گئے ماتمی جلوس اختتام پذیر ہوناشروع ہوگئے ہیں اور اس موقع پر پاکستان کے کئی شہروں میں بند کی گئی موبائل سروس بحال ہوناشروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلاکی یادمیں راولپنڈی کامرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیاہے جبکہ بیشترمقامات پر ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے ۔اسلام آباد سے مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشریٰ سے برآمد ہوا، جبکہ کراچی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد نیوالاجلوس مقررہ راستوں سے ہوتاہواحسینیہ ایرانیہ کھارادرپہنچ کر اختتام پذیر ہوگیاہے۔ روہڑی میں امام بارگاہ شاہ عراق سے تاریخی کربلا تعزیے کا جلوس رات گئے برآمد ہوا جس میں ہزاروں عزادار شریک ہیں۔

اس دوران دیگر چھوٹے بڑے جلوس بھی اس مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہے، عزاداروںماتم اور نوحہ خوانی کی ، اس موقع پر دودھ اور چائے کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کئی شہروں میں معطل کی گئی موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے ، کراچی میں جلوسوں کے راستے میں مختلف وائرلیس فون سروسز بھی بندرہے،خیبرپختونخواہ کے پشاور میں کینٹ کے علاقے ، ٹانک جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل فون سروس معطل رہی، لاہورکے بعض علاقوں میں بھی موبائل سروس معطل رہی ۔

مزید : قومی