”انڈیا میں اگر کوئی عقل ہوتی تو۔۔۔“ ایاز امیر نے ایسا تجزیہ کردیا کہ سن کر بھارتی سیاستدانوں کے پسینے چھوٹ جائیں

”انڈیا میں اگر کوئی عقل ہوتی تو۔۔۔“ ایاز امیر نے ایسا تجزیہ کردیا کہ سن کر ...
”انڈیا میں اگر کوئی عقل ہوتی تو۔۔۔“ ایاز امیر نے ایسا تجزیہ کردیا کہ سن کر بھارتی سیاستدانوں کے پسینے چھوٹ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایازمیرنے کہاہے کہ انڈیا میں اگر کوئی عقل ہوتی تو وزیر اعظم عمران خان پر ایسے حملے نہ کرتے کیونکہ عمران خان نے کبھی ایک روایتی سیاستدان کی سوچ نہیں اپنائی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جو تعصب کی فضاءبن چکی ہے اس کی وجہ سے عمران خان کی آفر کوبڑے بھونڈے طریقے سے ڈیل کیا گیاہے ، اب بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بخار کم ہوجانا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگوکرتے ہوئے ایاز میرنے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلے ہلکار سا اقرار تھا لیکن آج انہوں نے مذاکرات سے انکار کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کا بخار کم ہوجانا چاہئے ۔ بھارت نے ہمیں حقیقت پسندی کا آئینہ دکھا دیاہے ۔ عمران خان کے خط کے باوجود انہوں نے انکار کیاہے ۔ اب نئی حکومت کو بھارت کے پیچھے بھاگنا نہیں چاہئے ۔ بھارت اب کشمیر کے حوالے سے مذاکرات کے موڈ میں نہیں ہے ۔اب ہمیں ٹھنڈا ہوکر باقی معاملات پر بھی نظرڈالنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کو کہہ دینا چاہئے کہ اگر آپ بات نہیں کرنا چاہتے نہ کریں ، جب آپ تیار ہونگے توہم بھی بات کرلیں گے ۔ہمیں انڈیا کے سائے سے آزاد ہونا چاہئے ،ہم ایک بڑاملک ہیں ،پاکستانی عوام نے اپنے آپ کو انڈیا کے سائے سے آزاد کرلیاہے ،اب ہماری سٹیبلشمنٹ کوبھی خود انڈین سائے سے آزاد کرلینا چاہئے کیونکہ ہمیں فوج اورایٹمی قوت انڈیاکے لئے نہیں چاہئے بلکہ اپنے لئے چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اگر کوئی عقل ہوتی تو وزیر اعظم عمران خان پر ایسے حملے نہ کرتے کیونکہ عمران خان نے کبھی ایک روایتی سیاستدان کی سوچ نہیں اپنائی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جو تعصب کی فضاءبن چکی ہے اس کی وجہ سے عمران خان کی آفر کوبڑے بھونڈے طریقے سے ڈیل کیا گیاہے ۔

مزید : قومی