’’میں جب شوٹنگ سے فارغ ہو کر وطن واپسی کے لئے جارجیا ائیر پورٹ پر پہنچی تو وہاں ایک ۔۔۔‘‘بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رچا چڈا نے یورپی ملک میں پیش آنے والا شرمناک واقعہ خود ہی بتا دیا 

’’میں جب شوٹنگ سے فارغ ہو کر وطن واپسی کے لئے جارجیا ائیر پورٹ پر پہنچی تو ...
’’میں جب شوٹنگ سے فارغ ہو کر وطن واپسی کے لئے جارجیا ائیر پورٹ پر پہنچی تو وہاں ایک ۔۔۔‘‘بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رچا چڈا نے یورپی ملک میں پیش آنے والا شرمناک واقعہ خود ہی بتا دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہندوستانی فلموں کی مشہور اور بے باک اداکارہ رچا چڈاکویورپی ملک جارجیا کے ائیرپورٹ پر ایسے شرمناک سلوک اور رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے خود ہی اپنی ’’بے عزتی ‘‘ کا واقعہ کھول کھول کر بیان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلموں کی معروف اداکارہ رچا چڈا حال ہی میں اپنی ویب سیریز ’’انسائیڈ ایج ‘‘کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ کیلئے یورپی ملک جارجیا گئی تھیں ، جہاں انہیں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ رچا چڈا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پرجارجیا میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جارجیا سے واپسی پر ایئر پورٹ کے پاسپورٹ کنٹرول سیکشن پر مجھے ایک تعصب پرست خاتون افسر ملی ، اس نے میرے پاسپورٹ کو دو مرتبہ اپنی ڈیسک پر پھینکا اور اپنی زبان میں وہ مجھ سے کچھ بولی، اتنا ہی نہیں ، اس نے زور سے چیختے ہوئے مجھ سے کہا کہ فورا یہاں سے دفع ہوجاو ، مجھے افسوس ہوا کہ جارجیا سے نکلتے وقت مجھ سے جو آخری شخص ملا ، وہ یہ افسر تھی‘‘۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شارہ رخ خان اور معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی بیرون ممالک نسلی تعصب کا شکار ہوچکی ہیں، شاہ رخ خان ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ امریکہ میں نسلی تعصب کا شکار ہوئے۔ یاد رہے کہ رچا چڈا ان دنوں اندرجیت لنکیش کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’شکیلہ ‘‘ انوبھو سنہا کی فلم ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ‘‘اور اشونی ایئر تیواری کی فلم ’’پنگا میں ‘‘ کی شوٹنگز میں مصروف ہیں ۔

مزید : تفریح