نوجوان لڑکی نے جہاز سے اپنی یہ تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپاہوگیا، لوگوں کو غصہ آگیا کیونکہ۔۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

نوجوان لڑکی نے جہاز سے اپنی یہ تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو سوشل میڈیا پر طوفان ...
نوجوان لڑکی نے جہاز سے اپنی یہ تصویر انٹرنیٹ پر لگائی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپاہوگیا، لوگوں کو غصہ آگیا کیونکہ۔۔۔ وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

ہانگ کانگ سٹی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا سلیبرٹیز اپنی دلکش تصاویر انٹرنیٹ پر بکثرت پوسٹ کرتی رہتی ہیں، کیونکہ ان کا کام ہی انہی تصاویر پر چلتا ہے۔ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی انسٹاگرام سٹار ہریماﺅلی بھی ہر روز اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں، مگر گزشتہ روز بظاہر ایک عام سی تصویر پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اُن پر بہت برہم ہو گئے ہیں۔

ہریماﺅلی نے یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جب وہ ہانگ کانگ سے روم جانے والی پرواز میں سفر کررہی تھیں۔ اس تصویر میں وہ کھڑکی کے قریب والی سیٹ پر بیٹھی نظر آتی ہیں اور ایک کمبل نے ان کی ٹانگوں کو ڈھانپ رکھا ہے۔اس کمبل پر رنگ برنگی بتیاں چمکتی نظر آتی ہیں، اور انہی بتیوں کی وجہ سے اُن کی شامت آ گئی ہے۔

ہریماﺅلی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”ہانگ کانگ سے روم جاتے ہوئے یہ ایک لمبی تاریک رات کا سفر ہے۔ ایسے میں آپ کیبن میں بیٹھ کر ستاروں کو ہی دیکھ سکتے ہیں!“ یقیناً وہ پرستاروں کی جانب سے تعریف و توصیف کی توقع کر رہی تھیں لیکن اس کے بالکل برعکس سوشل میڈیا صارفین نے اُن کی تصویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

ایک صاحب نے لکھا ”یہ کیا حرکت ہے؟ کوئی شخص اپنے ہوش و حوا س میں ہوتے ہوئے اس قسم کی بتیاں خود پر سجا کر کیوں تصویر بنائے گا؟ بناوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ اور آپ کو اجازت کس نے دی کہ یہ بتیاں جہاز میں لے کر جائیں؟“

ایک اور کا کہنا تھا ”یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔ اس قسم کی بناوٹی حرکتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ دنیا میں کون ہے جو اس طرح سفر کرتا ہوگا۔“

ایک او رنے لکھا ”مجھے یہ سوچ کر حیرانی ہوتی ہے کہ آپ نے اس ڈرامے بازی پر کتنا وقت صرف کیا ہوگا۔ اس قسم کی جعلی ماڈلنگ سے بہتر تھا کہ آپ اپنی ایک سادہ تصویر پوسٹ کر دیتیں۔“

مختصر یہ کہ ہریماﺅلی کو ایسی ایسی باتیں سننی پڑی ہیں کہ آئندہ یقیناً وہ اپنی ماڈلنگ کو سادہ اور حقیقت کے قریب رکھنے کی کوشش کریں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس