خاتون کے پیٹ میں درد، ڈاکٹر کے پاس گئی، اس نے معائنہ کیا تو نازک حصے سے ایسا جانور نکال لیا کہ ہوش اُڑگئے، جان کر آپ کو یقین نہ آئے کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

خاتون کے پیٹ میں درد، ڈاکٹر کے پاس گئی، اس نے معائنہ کیا تو نازک حصے سے ایسا ...
خاتون کے پیٹ میں درد، ڈاکٹر کے پاس گئی، اس نے معائنہ کیا تو نازک حصے سے ایسا جانور نکال لیا کہ ہوش اُڑگئے، جان کر آپ کو یقین نہ آئے کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل سائنس کی صدیوں پر محیط تاریخ نے ایسا حیرتناک منظر نہیں دیکھا ہو گا جو گزشتہ دنوں سپین کے ایک ہسپتال میں ایک خاتون مریضہ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کو دیکھنا پڑ گیا۔ ٹینریف کے تفریحی جزیرے پر سیر کے لئے آنے والی یہ برطانوی خاتون پیٹ میں درد کی شکایت لے کر آئی تھی۔ اور جب معائنہ کیا گیا تو درد کی ایک ایسی وجہ سامنے آئی کہ جس پر یقین کرنا واقعی ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ خاتون کے جسم کے پوشیدہ حصے میں ایک چھوٹا سا کچھوا مردہ حالت میں موجود تھا، جس سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے باعث وہ درد محسوس کر رہی تھی۔
ڈاکٹروں نے خاتون کے جسم سے مردہ کچھوا تو نکال دیا لیکن فوری طورپر اس معاملے کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی کر دی۔ پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی، جس کی بناءپر ایک اہلکار نے بتایا کہ ”خاتون گزشتہ رات جزیرے پر موج مستی کی ایک محفل میں شامل تھی۔ عین ممکن ہے کہ شراب نوشی کے باعث وہ بے ہوش ہوئی اور اس حالت میں کسی شیطان صفت شخص نے اس کے ساتھ یہ گھٹیا شرارت کی۔“
پولیس اس معاملے کی مزید چھان بین کرنا چاہتی تھی مگر خاتون نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ کچھ بتانا نہیں چاہتی تھی، اور خصوصاً پارٹی میں پیش آنے والے معاملات کی تفصیلات پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اُس کے عدم تعاون کے باعث مزید تحقیق کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے۔