حسن علی نے پاکستانیوں کو شدید غصہ چڑھا دیا
ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے مابین ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کا میچ جاری ہے جس میں عثمان شنواری کے بعد حسن علی کی نوبال نے پاکستانیوں کو غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ حسن علی نے افغانستان کے ہشمت اللہ آفریدی کو 78 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا مگر امپائرز کے چیک کرنے پر ان پاؤں لائن سے آگے نکلا نظر آیا جس اور نو بال قرار دیدی گئی۔
ہشمت اللہ آفریدی امپائرز کے اشارے پرخوشی خوشی گراؤنڈ میں واپس آئے اور 'جشن' کے طور پر آخری اوورز میں پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔ انہوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے کیرئیر بیسٹ 97 رنز کی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میچ شروع ہونے پر عثمان شنواری نے اپنے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر افغان اوپنر کو ایل بی ڈبلیو قرار دینے کی اپیل کی تاہم امپائر نےناٹ آؤٹ قرار دیدیا تو قومی ٹیم کے کپتان نے فورا ریویو لے لیا۔ تمام کھلاڑیوں کی نظریں بڑی سکرین پر گئیں تو دیکھا کہ عثمان شنواری کا پاؤں لائن سے آگے تھا اور یوں آؤٹ کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ شائقین کرکٹ بھی مایوس ہو گئے۔