بھارت میں ہم جنس پرستی کی اجازت ملنے کا پہلا ’نتیجہ‘ سامنے آ گیا، مرد نے انکار پر ساتھی مرد کیساتھ کیا کر دیا؟ جان کر بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

بھارت میں ہم جنس پرستی کی اجازت ملنے کا پہلا ’نتیجہ‘ سامنے آ گیا، مرد نے ...
بھارت میں ہم جنس پرستی کی اجازت ملنے کا پہلا ’نتیجہ‘ سامنے آ گیا، مرد نے انکار پر ساتھی مرد کیساتھ کیا کر دیا؟ جان کر بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مہاراشٹر کے علاقہ پونے میں ہم جنس پرست نوجوان نے دوسری بار تعلق قائم نہ کرنے پرساتھی مرد کو قتل کر نے کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں میں ہم جنسی پرستی کا تعلق قائم تھا گزشتہ رات نوجوان اپنے ساتھی سے ملنے اس کے گھر آیا اور اس کے ساتھ رات کو جنسی تعلق قائم کیاپھر اس کے بعد صبح دوبارہ  اس کے ساتھ تعلق قائم کر نے کی کوشش کی تو  انکار  پر ساتھی مرد کے سر میں لوہے کا راڈ دے مارا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی