سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،2ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،2ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،2ملزمان گرفتار

  

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی پنجاب نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے اور  کالعدم تنظیم ’’لشکر جھنگوی‘‘ کے 2 دہشت گردوں کو  گرفتار کر لیاہے،زیر حراست ملزموں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ مزید تحقیقات کے لئے دونوں ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے   ۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے محرم الحرام میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ،حراست میں لئے گئے دونوں دہشت گردوں نے محرم الحرام میں فساد پھیلانے کے لئےشہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ہوا تھا،خفیہ اطلاع ملنے پرسی ٹی ڈی نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،پکڑے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم  تنظیم  لشکر جھنگوی سے بتایا جا رہا ہے، دہشت گردوں میں عبدالحمید اور عابد رحمان شامل ہیں جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے،دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف