ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  

ہنوئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ جمعہ کی صبح دارالحکومت کےایک اسپتال میں طویل علالت کے بعد 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز“ کے مطابق ویتنام کے صدر ترائی دائی کوینگ انتقال کر گئے،ترائی دائی کوینگ دارلحکومت ہنوئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ صدر ترائی دائی کوینگ کی عمر61 سال تھی،ترائی دائی کوینگ 12 اکتوبر 1956 کو ویتنام کے صوبے نینھ پنھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی تھی، ویت نامی صدر نے چائینیز میں بھی ماسٹر کی ڈگری لے رکھی تھی، 2009 میں انہیں پروفیسر کے ٹائٹل سے نوازا گیا تھا،ویتنام کی نیشنل اسمبلی نے 2016 میں ترائی دائی کوینگ کا بطور صدر ویتنام انتخاب کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی