یوم عاشور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں:فیاض الحسن چوہان

یوم عاشور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ ...
یوم عاشور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں:فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی  وزیرا طلاعات  پنجاب فیاض الحسن چوہان یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یوم عاشور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور وزیرا علیٰ کی ہدایت پر یوم عاشور کو پر امن بنانے کے لیے صوبہ بھر میں وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیرا طلاعات فیاض الحسن چوہان نے یوم عاشور کے دن امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہوزیرا علیٰ پنجاب  جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہے جبکہ  امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے عوام کا تعاون قابل تحسین ہے۔ وزیرا طلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کے موقع پر پولیس،ر یسکیو، محکمہ صحت، لیسکو، سول ڈیفنس سیف سٹی اور دیگر محکمے مکمل الرٹ رہے اور یوم عاشور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور