یہ خاتون ایسا کیا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ لوگوں کے سامنے کوڑے مارے جارہے ہیں؟جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

یہ خاتون ایسا کیا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ لوگوں کے سامنے کوڑے مارے ...
یہ خاتون ایسا کیا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی کہ لوگوں کے سامنے کوڑے مارے جارہے ہیں؟جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈونیشیا میں شریعہ عدالت نے جنسی تعلقات ثابت ہونے پر خاتون کو 26کوڑوں کی سزا سنا دی ۔ 

ڈیلی میل آن لائن کے مطابق انڈونیشیا کی شریعہ عدالت نے صوبے ایشے میں جنسی تعلقات استوار کرنے پر شادی شدہ خاتون کی کمر پر سر عام 26 کورڑے مارنے کا حکم سنا دیاجس کے بعد اسے بڑے مجمعے کے سامنے سٹیج پر لایا گیا گھٹنوں کے بل بیٹھا کر 26کوڑے برسا ئے گئے ۔عورت پر شادی شدہ ہونے کے باوجود غیر مرد کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا الزام تھا جس پر انڈونیشیا کے صوبے ایشے میں سخت قوانین کا اطلاق ہوتا ہے ۔

اس دوران ا لزام میں ملوث شخص کو بھی سٹیج پر لایا گیا جو خاتون کو کوڑے لگتے دیکھتا رہا ۔انڈونیشیا کے صوبے ایشے میں شادی شدہ خواتین کے جنسی زیادتی کرنے پر سخت قوانین کے تحت سزائیں دی جاتی ہیں ۔

اس قانون کے تحت غیر محرم مرد اور عورت کو تعلقات استوار کرنے پر کوڑے مارے جاتے ہیں جبکہ ہم جنس پرستوں سے زنا ، جوا اور شراب نوشی پر بھی کوڑوں کی سزائیں سنائی جاتی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی