”شرم تم کو مگر نہیں آتی “دفتر خارجہ نے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر بھارتی پرو پیگنڈے کا ایسا منہ توڑ جواب دیدیا کہ پاکستانی باغ باغ ہوجائیں گے

”شرم تم کو مگر نہیں آتی “دفتر خارجہ نے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر ...
”شرم تم کو مگر نہیں آتی “دفتر خارجہ نے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر بھارتی پرو پیگنڈے کا ایسا منہ توڑ جواب دیدیا کہ پاکستانی باغ باغ ہوجائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی گھناﺅنے پروپیگنڈے کومسترد کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذات سے متعلق بھارتی بیان افسوناک ہے ، وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سے پاکستان کومایوسی ہوئی ، بھارت کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذات سے متعلق بھارتی بیان افسوناک ہے ، بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سے پاکستان کو مایوسی ہوئی ۔ اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ ملاقات کے اعلان کے 24گھنٹے کے بعد منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بھارتی اہلکار کی ہلاکت ملاقات کے اعلان سے دوروز قبل ہوئی تھی جبکہ اس پر پاک رینجرز کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا تھاکہ اس واقعہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے گھناﺅنا پرو پیگنڈا جاری ہے اور پاکستان ان تمام الزامات کو مسترد کرتاہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی