فخر زمان آؤٹ تھے یا نہیں؟ انکشاف نے ہنگامہ برپا کر دیا
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا پہلا میچ کھیل رہی ہے جس میں افغانستان نے پاکستان کو 258 دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 258 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تو پاکستان کی جانب سے اما م الحق اور فخر زمان اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان کوپہلے اوور کی آخری بال پر افغانستان کے مجیب الرحمن نے ایلی بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا ،فخر زمان نے ریویو نہیں لیا لیکن جب ان کے جانے کے بعد دیکھا گیا تو گیند ایمپیکٹ(Impact) میں لیگ سٹمپ والی سائیڈ پر تھی ،فخر زمان کی جانب سے ریویو نہ لینے پر پاکستانی شائقین برہم ہیں جن کا کہنا ہے کہ میچ میں ایسی غلطی ٹیم کی شکست کا باعث بن سکتی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل میچ شروع ہونے پر عثمان شنواری نے اپنے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر افغان اوپنر کو ایل بی ڈبلیو قرار دینے کی اپیل کی تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیدیا تو قومی ٹیم کے کپتان نے فورا ریویو لے لیا، تمام کھلاڑیوں کی نظریں بڑی سکرین پر گئیں تو دیکھا کہ عثمان شنواری کا پاؤں لائن سے آگے تھا اور یوں آؤٹ کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ شائقین کرکٹ بھی مایوس ہو گئے۔