ڈینگی کے تمام تشخیصی ٹیسٹ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کی ہدایت

ڈینگی کے تمام تشخیصی ٹیسٹ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کی ہدایت
ڈینگی کے تمام تشخیصی ٹیسٹ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کی ہدایت

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری نے پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ڈینگی کے تمام تشخیصی ٹیسٹ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے موجودہ حالات کے پیش نظر محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری نے پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری نے ڈینگی کے تمام تشخیصی ٹیسٹ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔اس سے پہلے ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹ کی  فیس وصول کی جاتی تھی جوکی اب بغیر کسی فیس کے مفت کیا جائے گا۔کیپٹن (ر)محمد یونس کی ہدایت پر کسی بھی مریض میں ڈینگی کی تشخیص کی صورت میں اس کے بعد کیے جانے والے 10سے 15ٹیسٹ بھی بغیر کسی معاوضے کے فت کیے جائیں گے۔اس حوالے سے پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ  اور تحصیل ہیڈ کواٹر کے تمام ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ڈینگی مرض میں مبتلا ہونے والے مریضوں کے ابتدائی اور دوران علاج ہونے والے تمام ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے تمام ہسپتالوں میں  ڈینگی کے مفت ٹیسٹوں کے بینر و پوسٹر نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے اور پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ و ادویات کے بارے آگاہی پھیلائے کے احکامات جاری کیے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...