امریکہ کو احسا س ہوچکا کہ کشمیر غیرمعمولی مسئلہ ہے ، معاون خصوصی وزیر اعظم

امریکہ کو احسا س ہوچکا کہ کشمیر غیرمعمولی مسئلہ ہے ، معاون خصوصی وزیر اعظم
امریکہ کو احسا س ہوچکا کہ کشمیر غیرمعمولی مسئلہ ہے ، معاون خصوصی وزیر اعظم

  


نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ امریکہ کواحساس ہوچکاہے کہ کشمیر کی نوعیت غیر معمولی ہے ۔

امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ امریکی حکومت کواس بات کااحساس ہوچکاہے کہ کشمیر کی نوعیت غیر معمولی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہا کوپہنچ چکے ہیں، بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے گریز کرتارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حکومت اور عوام پوری دنیا میں ساتھ کھڑے ہیں۔

نعیم الحق کاکہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اس نہج پر پہنچ چکاہے کہ اب اس سے پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا،بھارت جب تک پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات نہیں کرتا ، یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی مظالم نہ رکے تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے ،بھارت کی معیشت دم توڑ رہی ہے اور وہاں انتہا پسندی زور پکڑ رہی ہے ، بھارتی عوام مقبوضہ کشمیر پر تقسیم ہوچکی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ مودی کا پٹھو بن چکاہے ۔

مزید : قومی


loading...