وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو کب گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ؟ سینئر صحافی محمد مالک نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی چینل ” ہم نیوز “ سے منسلک سینئر صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام ” بریکنگ پوائنٹ ود مالک “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اکتوبر 2019 میں گرفتار کر لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ دو روز قبل نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو راولپنڈی سے حراست میں لیا اور ان کا دو روز ہ راہداری ریمانڈ حاصل کر نے کے بعد انہیں سکھر منتقل کیا جہاں انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیاہے ۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) مراد علی شاہ کیخلاف متعدد مقدمات میں تفتیش کر رہا ہے اور انہیں 24 ستمبر کو بھی سوال و جواب کے لیے بلایا گیا ہے۔نیب مراد علی شاہ سے اومنی گروپ کیس، جعلی اکاو¿نٹ کیس، ٹھٹھہ اور دادو میں شوگر ملز سے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔