دنیا کی ٹیمیں تین تین سو کر رہی ہیں ہم 230 کرکے بھی جیت رہے ہیں ،مصباح الحق نے قومی ٹیم کے جیتنے کی وجہ بتا دی

دنیا کی ٹیمیں تین تین سو کر رہی ہیں ہم 230 کرکے بھی جیت رہے ہیں ،مصباح الحق نے ...
دنیا کی ٹیمیں تین تین سو کر رہی ہیں ہم 230 کرکے بھی جیت رہے ہیں ،مصباح الحق نے قومی ٹیم کے جیتنے کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹرمصباح الحق نے کہا ہے کہ دنیا کی ٹیمیں تین تین سو کر رہی ہیں ہم 230 کرکے بھی جیت رہے ہیں ،کم سکور کرکے بھی میچ جیتنے کی وجہ ہماری مضبوط بولنگ تھی ،فیلڈنگ اور بولنگ بہترکرنے کی ضرورت ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ٹیمیں تین تین سو کر رہی ہیں ہم 230 کرکے بھی جیت رہے ہیں ،کم سکور کرکے بھی میچ جیتنے کی وجہ ہماری مضبوط بولنگ تھی ،انہوں نے کہا کہ انگلینڈسے سیریز میں ٹیم 300 کرکے ہاری ،بولنگ پر توجہ کی ضرورت ہے ،مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے بلے باز 90 سٹرائیک ریٹ،50 کی اوسط سے کھیل رہے ہیں ،بلے بازوں سے اس سے زیادہ آپ کیا توسیع کرسکتے ہیں،ہمیں فیلڈنگ اور بولنگ بہترکرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ جوکھلاڑی کارکردگی دکھائے گا اس کیلئے دروازرے کھلے ہیں ۔

مزید :

کھیل -