اسلام آبادہائیکورٹ نے وکلا پر سیلز ٹیکس کے نفاذسے پر حکم امتناع جاری کردیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے وکلا پر سیلز ٹیکس کے نفاذسے پر حکم امتناع جاری کردیا
اسلام آبادہائیکورٹ نے وکلا پر سیلز ٹیکس کے نفاذسے پر حکم امتناع جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وکلا پر سیلز ٹیکس کے نفاذسے پر حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے ایف بی آر کو وکلا کیخلاف کسی قسم کا ایکشن لینے سے روک دیا،عدالت نے کہا کہ ایف بی آر آئندہ سماعت تک وکلا کیخلاف ایکشن نہ لے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وکلا پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کم آمدنی والے وکلاپرسیلزٹیکس امتیازی سلوک ہے، کم آمدنی والاوکیل کیسے سیلزٹیکس دے سکتاہے؟عدالت نے کہا کہ ایف بی آرکم آمدنی والے وکلاکے معاملے کواتھارٹیزکے سامنے اٹھائے،عدالت نے کہا کہ دیگرشعبوں میں کم سے کم آمدن پرسیلزٹیکس کی حدمقررہے،وکلاکیلئے سیلزٹیکس کی حد کیوں مقررنہیں؟اسلام آبادہائیکورٹ نے وکلا پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے ایف بی آر کو وکلا کیخلاف کسی قسم کا ایکشن لینے سے روک دیا،عدالت نے کہا کہ ایف بی آر آئندہ سماعت تک وکلا کیخلاف ایکشن نہ لے، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کیا۔