جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ ...
جعلی اکاؤنٹس کیس: سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی قائمخانی کا 2 روزہ راہدری ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے حکم دیا کہ لیاقت قائم خانی کو پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی سے بند تجوری کھلوائی تو سونے کے سکے، پرائز بونڈز، جواہرات اور غیر ملکی کرنسی نکلی۔ تجوری کھلنے پر حکام بھی حیران رہ گئے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار لیاقت قائم خانی نے خود اپنی ایک تجوری کھولی اور سونے کے زیورات کے 5 سیٹ، سونے کے سکے اور کرنسی نکال کر نیب راولپنڈی کے حوالے کی۔ ان سب چیزوں کی مالیت 15 کروڑ بتائی جاتی ہے۔لیاقت قائم خانی کے گھر کے دروازے ریمورٹ کنٹرولڈ ہیں۔ باتھ روم 60 گز رقبے پر محیط ہے۔ نیب کے مطابق ایک تجوری کا کھولا جانا ابھی باقی ہے۔ نیب حکام کے مطابق لیاقت قائم خانی نے 20 برس میں 71 پارک صرف کاغذات میں بنائے، حقیقت میں کوئی پارک نہیں بنایا گیا۔ پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...