” نعیم الحق کے سٹاف ممبر شراب کے نشے میں وزیراعظم ہاﺅس میں گھوم رہے تھے اور ۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

” نعیم الحق کے سٹاف ممبر شراب کے نشے میں وزیراعظم ہاﺅس میں گھوم رہے تھے اور ...
” نعیم الحق کے سٹاف ممبر شراب کے نشے میں وزیراعظم ہاﺅس میں گھوم رہے تھے اور ۔۔“ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئے روز سیاسی حلقوں سے ایسے دعوے سامنے آتے ہیں جو کہ عوامی توجہ کا مرکز بنتے ہیں اور ساتھ ہی نیا پنڈو را باکس بھی کھول دیتے ہیں جیسا کہ کچھ دن پہلے سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے ایک سابق صوبائی رکن اسمبلی کے بارے میں کیا تاہم آج سینئر صحافی ” رائے ثاقب کھرل “ نے ہوش اڑا دینے والا دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ” رائے ثاقب کھرل ‘ ‘ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے سٹاف ممبر وزیراعظم ہاﺅس میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر نیم برہنہ حالت میں گھوم رہے تھے کہ انہیں وزیراعظم کے سٹاف ممبر نے پکڑ لیا اور تھپڑ مارتے ہوئے وزیراعظم ہاﺅس سے نکال دیا ۔ سینئر صحافی کا کہناتھا کہ ” بڑے صاحب بھی حالت غیر میں ہی تھے ۔“

سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں نام لینے سے گریز کیاہے تاہم اس پر سوشل میڈیا پر لمبی چوڑی بحث ضرور شروع ہو گئی ہے اور صارفین نام جاننے کیلئے صحافی سے بار بار درخواست کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...