پاکستان نے ایک اور میدان میں بھارت کو شکست دیدی ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے والی بال میں بھی بھارت کو شکست دیتے ہوئے اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو 3-2 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔دوسری جانب سنوکر کے میدان سے بھی پاکستان کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ بق عالمی چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف 6 ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، ٹرافی کے لیے ان کا مقابلہ بھارت کے لکشمن روات سے ہوگا۔میانمار کے شہرمنڈالے میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں محمد آصف نے میزبان کیوئسٹ تھیٹ من لن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 فریمزسے ہرایا۔