” مولانافضل الرحمان کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ۔۔“ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

” مولانافضل الرحمان کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ۔۔“ مولانا فضل الرحمان کے ...
” مولانافضل الرحمان کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ۔۔“ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ میری فضل الرحمان کے والد مولانا مفتی محمود سے بہت اچھی علیک سلیک ہے جب وہ شیخ القرآن کے پاس آتے تھے ، میں ان کے نام کو احترام سے لیتا ہوں ، ان کو میں نے غفور حیدری کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے کہ مولانا صاحب سے کہنا کہ گرم جگہ پر پاﺅں نہ رکھیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ سیاست ضرور کریں لیکن جو بینرز میں نے کل لاہور میں دیکھیں ہیں ، جو میں نے پلے کارڈز لاہور میں دیکھیں ہیں ، میں سمجھتاہوں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ضائع ہو جائیں گے ، یہ سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوں گی ، میں نے فضل الرحمان کو پیغام بھجوایا ہے کہ ہم اسلام کے مدرسوں کو دین کے مینار سمجھتے ہیں لیکن آگے ہی دنیا میں ہماری رپیوٹیشن جارہی ہے کہ ہم دہشتگرد ہیں ، ہمیں بڑا پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے ، اسی لیے عمران خان نے کہا کہ یہاں سے کوئی آدمی نہیں جائے گا ، کشمیر کے اندر سے جو تحریک جنم پائے گی ، جذبہ شہادت اور جذبہ آزادی جنم پائے گا اسے ہماری سیاسی سپورٹ ہو گی ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ادھر سے آدمی جارہے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ کہاجارہاہے سی پیک"پیک"ہوگیا،سی پیک سے متعلق پروپیگنڈاکیاجارہاہے، کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، وزیراعظم مسئلہ کشمیرعالمی برادری کے سامنے رکھیں گے،مولانافضل الرحمان کامقصدکچھ اورہے، مذہب کارڈپرپیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کیساتھ چلنے سے انکارکردیا، پیپلزپارٹی اورن لیگ فضل الرحمان کیساتھ نہیں چل سکتے۔ ان کا کہناتھا کہ جنگ کا فیصلہ کرنا وزیراعظم اور آرمی چیف کا اختیار ہے ۔

مزید : قومی


loading...