جج ویڈیو سکینڈل،ملزم ناصر بٹ اورمیاں رضا کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ویڈیو سکینڈل میں ملزم ناصر بٹ اور میاں رضا کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم ناصر بٹ اور میاں رضا کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا،ناصر بٹ اور میاں رضا کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل پہلے ہی لندن میں ہوچکی ہے ،30 دن مکمل ہونے پر دونوں ملزموں کا اشتہاری ہونے کا اشتہار اخباردیا جائے گا،مقامی عدالت نے دونوں ملزموں کو اشتہاری قرادینے کی کارروائی شروع کردی۔واضح رہے کہ ناصربٹ اور میاں رضا جج ویڈیوسکینڈل میں نامزد ملزم ہیں ،جج ویڈیو سکینڈل اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے، سابق جج ارشد ملک نے دونوں ملزموں کو نامزد کیا تھا۔