”قائداعظم ٹرافی کے میچ میں معروف کھلاڑی کی گردن پر گیند لگ گئی اور پھر۔۔۔“

”قائداعظم ٹرافی کے میچ میں معروف کھلاڑی کی گردن پر گیند لگ گئی اور پھر۔۔۔“
”قائداعظم ٹرافی کے میچ میں معروف کھلاڑی کی گردن پر گیند لگ گئی اور پھر۔۔۔“

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائداعظم ٹرافی میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران سمیع اللہ جونیئر کی گردن پر گیند لگ گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخواہ اور سندھ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے دوران سمیع اللہ جونیئر کریز کے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے کہ بیٹسمین کی شاٹ سیدھی ان کی گردن پر جا لگی۔

ذرائع کے مطابق سمیع اللہ جونیئر گیند لگنے کے باعث وہیں گر گئے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔

مزید : کھیل


loading...