آئی سی سی نے پاک سری لنکا سریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، علیم ڈار کو کیا ذمہ داری دی گئی ؟ جانئے

آئی سی سی نے پاک سری لنکا سریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، علیم ڈار کو ...
آئی سی سی نے پاک سری لنکا سریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، علیم ڈار کو کیا ذمہ داری دی گئی ؟ جانئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیاہے ، پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا فیلڈ ایمپائر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے میچ ریفری کی ذمہ داری تعویض کی گئی ہے جبکہ ایلیٹ پینل کے مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار ایمپائرنگ کریں گے جبکہ اس کے علاوہ انٹر نیشنل ایمپائر حسن رضا، شوزب رضا ، آصف یعقوب کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا فیلڈ ایمپائر ہوں گے ، ٹی ٹوینٹی سیریز میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ ایمپائر ہوں گے ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...