اے ٹی ایم توڑنے والے صلاح الدین کی قبر کشائی کردی گئی

اے ٹی ایم توڑنے والے صلاح الدین کی قبر کشائی کردی گئی

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کردی گئی، والد صلاح الدین نے کہا جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے کی پاداش میں جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کر دی گئی اس موقع پر میڈیکل بورڈ کی ٹیم بھی وہاں موجود تھی جبکہ قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف کی نگرانی میں کی گئی۔صلاح الدین کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوحقائق پہلے پوسٹ مارٹم میں چھاپے گئے اب وہ سامنے آئیں گے، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری کے بغیر انصاف ممکن نہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں۔یاد رہے صلاح الدین کے والدنے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر عدم اطمنان کا اظہار کیا تھااورصلاح الدین کے والد کی درخواست پر عدالت نے قبرکشائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ


loading...