سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلئے یقین دہانی سے ایک مرتبہ پھر گریز مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلئے یقین دہانی سے ایک مرتبہ پھر گریز مگر کیوں؟ ...
سری لنکا کا دورہ پاکستان کیلئے یقین دہانی سے ایک مرتبہ پھر گریز مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کو کوئی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل ملنا بڑی خوشی کی بات ہے، ہم سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر میزبان حکومت کے بھی مشکور ہیں، دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات ہیں،چیئرمین پی سی بی احسان مانی میرے ذاتی دوست بھی ہیں جنہوں نے بطور چیئرمین آئی سی سی دور میں بھی سری لنکن کرکٹ کی بڑی مدد کی تھی۔

موہن ڈی سلوا نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے پیار کرنے والے لوگ اور ہم ان کا دکھ سمجھتے ہیں، جب سری لنکا پر مشکل وقت آیا اور ہم بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار تھے تو پاکستان نے بہت مدد کی،خوشی کی بات ہے کہ ہم جواب میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سینئر کرکٹرز کا دورے سے انکار ذاتی فیصلہ تھا،البتہ باصلاحیت نوجوان کرکٹرز پر مشتمل مضبوط ٹیم پاکستان جا رہی ہے جو ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کیلئے ٹیم پاکستان بھجوائی جائے گی یا نہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا،بہرحال ون ڈے اور ٹی 20 میچز کا تجربہ دیکھیں گے جس کے بعد باہمی روابط میں بعض معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔

مزید : کھیل


loading...