”میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے دور رکھیں بلکہ۔۔۔“ وقار یونس نے حیران کن بات کہہ دی

”میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے دور رکھیں ...
”میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے دور رکھیں بلکہ۔۔۔“ وقار یونس نے حیران کن بات کہہ دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ میں نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے دور رکھنے کا نہیں بلکہ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کامشورہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ رپورٹ اٹھاکر دیکھ لیں،میں نے دونوں کے بارے میں کبھی نہیں لکھا کہ انہیں قومی ٹیم سے دور رکھیں بلکہ میرا مشورہ تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جائیں اور مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کیلئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر دونوں کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں تو ان کو موقع کیوں نہ دیا جائے، یہ میری یا کسی اور کی نہیں بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے اور جو کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھائے اسے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنا چاہئے۔

مزید : کھیل


loading...