12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا مولوی گرفتار ، والدین کو بتایا تو انہوں نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ پولیس والے بھی ہکا بکا رہ گئے

12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا مولوی گرفتار ، والدین کو بتایا تو انہوں نے آگے ...
12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا مولوی گرفتار ، والدین کو بتایا تو انہوں نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ پولیس والے بھی ہکا بکا رہ گئے

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے 12 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی صدر راﺅ مظہر اقبال نے بتایا کہ 12 سالہ بچہ دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا۔ متاثرہ بچے کے والدین یقین نہیں کرتے تھے کہ مولوی بھی ایسا کر سکتا ہے،پولیس کو بچے سے زیادتی کی شکایت ملنے کے بعد تحقیقات میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے۔ ملزم کواس جرم کی سخت سے سخت سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ معاشرے میں ایسا گھناﺅنا جرم کرنے کا کوئی سوچ بھی نہ سکے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...