” آپ کمرشل فلائٹ سے امریکہ نہیں جا سکتے“ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو روک دیا

” آپ کمرشل فلائٹ سے امریکہ نہیں جا سکتے“ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران ...
” آپ کمرشل فلائٹ سے امریکہ نہیں جا سکتے“ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو روک دیا

  


جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کمرشل فلائٹ سے امریکہ جانے سے روک دیا اور انہیں اپنا ذاتی طیارہ فراہم کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد امریکہ کیلئے روانہ ہونے لگے تو سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم سے سوال پوچھا کہ آپ امریکہ کیسے جائیں گے؟ جس پر انہیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکہ جائیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو کمرشل فلائٹ سے امریکہ جانے سے روک دیا اور کہا ’آپ ہمارے مہمان ہیں اس لیے کمرشل فلائٹ سے امریکہ نہیں جاسکتے۔‘

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو امریکہ جانے کیلئے اپنا ذاتی طیارہ فراہم کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سعودی عرب سے محمد بن سلمان کے ذاتی جہاز میں امریکہ کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 28 ستمبر تک امریکہ میں موجود رہیں گے اور اس دوران پی آئی اے کے ہوٹل میں قیام کریں گے۔ وزیر اعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر 15 سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...