میں نے بہت دیکھ لیا اب ہر محکمے کو ڈلیور کرنا ہو گا،عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آیا ہوں، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے نہیں دوں گا:سردار عثمان بزدار

میں نے بہت دیکھ لیا اب ہر محکمے کو ڈلیور کرنا ہو گا،عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے ...
میں نے بہت دیکھ لیا اب ہر محکمے کو ڈلیور کرنا ہو گا،عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آیا ہوں، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے نہیں دوں گا:سردار عثمان بزدار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی فلاح کے کاموں میں فرائض میں کوتاہی پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں سے جواب طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ میں نے بہت دیکھ لیا ہے، اب ہر محکمے کو ڈلیور کرنا ہو گا،صوبے کے امور کو بہتر بنانے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا،عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آیا ہوں، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب  نے لاہور اور قصور کی سڑکوں کے ارد گرد تجاوزات، سڑکوں کی خراب حالت زار اور صفائی وسینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈاکٹر ہسپتال کینال روڈ تک سٹریٹ لائٹس بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے جس پر ایل ڈی اے کے حکام نے متعلقہ افسران کی جواب طلبی کی ہے اور اس ضمن میں ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ہارون سیفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رضا حسن رانا، کاشف درانی اور بہادر علی سے جواب طلب کر لیا گیا ہے اور متعلقہ افسران کو 24 گھنٹے میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چھانگا مانگا میں ناقص انتظامات پر کارروائی کرتے ہوئے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر آغا حسین شاہ کو معطل کر دیا گیا ہے اور سیکرٹری جنگلات نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتا ہوں،فلاح عامہ کے کاموں میں کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کروں گا اور جو افسر کام نہیں کرے گا، وہ گھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افسر کو پوری عزت دیں گے، میں نے بہت دیکھ لیا ہے، اب ہر محکمے کو ڈلیور کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے امور کو بہتر بنانے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا،عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آیا ہوں، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے نہیں دوں گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...