داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اس وقت کہاں ہیں اور دہشتگردوں کو کس اسلامی ملک جانے کا حکم دیا ہے؟ نئے ٹھکانے کا پتا چل گیا

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اس وقت کہاں ہیں اور دہشتگردوں کو کس اسلامی ...
داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اس وقت کہاں ہیں اور دہشتگردوں کو کس اسلامی ملک جانے کا حکم دیا ہے؟ نئے ٹھکانے کا پتا چل گیا

  


بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے نئے ٹھکانے کا پتا چل گیا ہے ۔ ان کی کمین گاہ کی کھوج عراق کی انسداد دہشتگردی فورس نے لگائی ہے اور بتایا ہے کہ ابو بکر البغدادی اس وقت شام میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے دہشتگردوں کو ترکی اور شمالی افریقہ جانے کا حکم دیا ہے۔

عراق کی انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کے سربراہ ابو علی البصری نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ عالمی دہشتگرد ابراہیم عواد السامرائی المعروف ابو بکر البغدادی ان دنوں شام کے ایک مغربی علاقے میں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بغدادی نے اپنے دہشتگردوں کو ترکی اور شمالی افریقہ کی جانب کوچ کرجانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ متعدد جنگجو شام کے صوبے الحسکہ میں الہول کیمپ میں مقیم ہیں۔ شام کے صوبے ادلب میں بھی داعش کے کارکنان موجود ہیں جبکہ تنظیم کے غیر ملکی ارکان واپس اپنے ملکوں کو فرار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ابو بکر البغدادی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں جنگجوﺅں کو حکم دیا تھا کہ وہ داعش سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کو جیلوں سے چھڑائیں جو شام اور عراق میں قید ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...