آدمی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے ڈوب گیا

آدمی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے ڈوب گیا
آدمی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو زیرآب جا کر شادی کی پیشکش کرنے کا منصوبہ بنایا مگر اس پر عملدرآمد اسے مہنگا پڑ گیا اور وہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ میل آن لائن کے مطابق سٹیون ویبر جونیئر نامی اور اس کی گرل فرینڈ کنیشا انٹونی امریکی ریاست لوئیسیانہ کے رہائشی تھے۔ وہ گزشتہ دنوں تنزانیہ میں چھٹیاں منانے گئے جہاں سمندر میں زیرآب پیراکی کے دوران سٹیون نے کنیشا کو ایک سائن بورڈ دکھایا جس پر لکھا تھا کہ ”کیا مجھ سے شادی کرو گی؟“
تاہم اگلا ہی لمحہ بدقسمت ثابت ہوا اور سٹیون کے آکسیجن ماسک میں خرابی آ گئی اور وہ ڈوب کر موت کے گھاٹ اتر گیا۔ کنیشا یہ تمام واقعہ کیمرے سے عکسبند کر رہی تھی۔ اس نے گزشتہ روز اس واقعے کی ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔کنیشا نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ”تم اس گہرائی سے کبھی واپس نہیں ابھر سکے اور تم نے میرا جواب بھی نہیں سنا جو کہ ’ہاں‘ تھا، دس لاکھ مرتبہ ہاں۔“