انتہائی خوبصورت خواتین کے ذریعے اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک میل کرنے والے جاسوس کی کہانی

انتہائی خوبصورت خواتین کے ذریعے اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک میل کرنے والے جاسوس ...
انتہائی خوبصورت خواتین کے ذریعے اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک میل کرنے والے جاسوس کی کہانی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے راز حاصل کرنے کے لیے خوبصورت لڑکیوں کا استعمال کیے جانے کی بے شمار کہانیاں پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں۔ اب سیچا بیرن کوہن کی بلاک بسٹر نیٹ فلکس سیریز میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک جاسوس کی بھی ایسی ہی تہلکہ خیز کہانی دنیا کو دکھا دی گئی ہے جو شام کے اہم لوگوں سے رازاگلوانے کے لیے خوبصورت لڑکیوں کا استعمال کرتا تھا۔

ڈیلی میل کے مطابق اس سیریز کا نام ’دی سپائی‘ (The Spy)ہے جس میں موساد کے ایجنٹ ایلی کوہن کی کہانی فلمائی گئی ہے۔ سیریز میں بتایا گیا ہے کہ ایلی کوہن کی 17محبوبائیں تھیں جنہیں وہ اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتا تھا۔ ان کے علاوہ بھی وہ جنسی پارٹیاں منعقد کرتا۔ جن میں یہ حسینائیں شام کے بااثر لوگوں کو اپنی زلفوں کا اسیر بناتیں اور پھر ان سے راز حاصل کرکے ایلی کوہن تک پہنچاتی تھیں۔ بالآخر 1965ءمیں شامی حکومت کو ایلی کوہن کی حقیقت پتا چل گئی اور اس نے اسے گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں اسے سزائے موت دے دی گئی۔اس سیریز پر ایلی کوہن کی بیٹی صوفیہ بیندور کا کہنا ہے کہ ” اس سیریز میں میرے باپ کے کردار کو سنسنی خیز بنانے کے لیے بہت کچھ من گھڑت شامل کیا گیا ہے۔سیریز میں کافی کچھ ایسا ہے جو ڈائریکٹر کے تخیل کی پیداوار ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...