باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے سے آپ بواسیر کا شکار ہوسکتے ہیں، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے سے آپ بواسیر کا شکار ہوسکتے ہیں، ڈاکٹروں نے ...
باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے سے آپ بواسیر کا شکار ہوسکتے ہیں، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کا استعمال آج کل ضرورت سے زیادہ عادت بن چکا ہے اور اکثر لوگ ایسے بھی ہیں جو باتھ روم میں بھی موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ اب ڈاکٹروں نے ایسے لوگوں کو ایک بری خبر سنا دی ہے۔ دی مرر کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنے سے آدمی بواسیر کے مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر سارا جرویس نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رفع حاجت کے وقت ٹوائلٹ پر زیادہ دیر تک بیٹھنا بواسیر کے مرض کو جنم دے سکتا ہے اور جو لوگ ٹوائلٹ پر بیٹھ کر فون استعمال کرتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ وقت کموڈ پر گزارتے ہیں چنانچہ انہیں بواسیر ہونے کا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...