ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پیر کے روز سے پمز میں احتجاج کا فیصلہ

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پیر کے روز سے پمز میں احتجاج کا فیصلہ
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا پیر کے روز سے پمز میں احتجاج کا فیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کی ایگزیکٹو کونسل نے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سوموار کے روز سے بھرپور احتجاج کے فیصلے کی توثیق  کردی ہے۔

ترجمان وائی ڈی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس آج پمز اسپتال اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیر کے دن پمز ہسپتال میں ایمرجنسیز اور کریٹیکل ایریاز کے علاہ تمام سروسز معطل رہیں گی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ فیصلہ بھی کیا گیاہے کہ  ڈاکٹرز بی ایچ یوز میں بھی سروسز نہیں دیں گے ۔اجلاس میں اس بات پر شدید تحفظات کا ظہار کیا گیا کہ نہ تو حسب وعدہ حکومت نے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز سمیت ڈاکٹروں کے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور نہ ہی ریفارمز کے نام پر ایم ٹی آئی ایکٹ کو سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈسکس کیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت کے وعدہ خلافیوں کے خلاف ہمارے پاس بھرپور احتجاج کے علاہ کوئی راستہ نہیں ہے،اگر اب بھی حکومت  تنخواہوں میں اضافے کا فائنل نوٹیفیکیشن جاری نہیں کرتی تو احتجاج کو دیگر ہسپتالوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...