نقلی سکرین شاٹس کے ذریعے بھارتیوں کی فواد چوہدری کو شرمندہ کرنے کی کوشش لیکن وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اُس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے

نقلی سکرین شاٹس کے ذریعے بھارتیوں کی فواد چوہدری کو شرمندہ کرنے کی کوشش لیکن ...
نقلی سکرین شاٹس کے ذریعے بھارتیوں کی فواد چوہدری کو شرمندہ کرنے کی کوشش لیکن وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اُس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھارت سے متعلق اپنے بے باک بیانات اور چندریان 2جیسے بھارتی پروگرام کی ناکامی پر تمسخر نما تنقید کرنے کی وجہ سے گاہے بھارتیوں کا ہدف رہتے ہیں۔ اب ایک بار پھر بھارتیوں نے جعلی فیس بک چیٹنگ کا سکرین شاٹ پوسٹ کرکے فواد چوہدری کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن فواد چوہدری بھی ٹھہرے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر، ان بھارتیوں سے بھی دو قدم آگے نکلے اور ویسا ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چیٹنگ کا جعلی سکرین شاٹ بنا کر پوسٹ کر دیا، جس پر بھارتی ٹرولز کی بولتی بند ہو گئی۔

ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق بھارتیوں نے فواد چوہدری سے منسوب جس چیٹنگ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا اس میں کوئی شخص فواد چوہدری کو بتا رہا ہوتا ہے کہ اس کے پاس چندریان 2جیسے ایک پروگرام کا منصوبہ ہے جو چندریان 2سے کئی گنا سستا بھی ہے۔ فواد چوہدری اس شخص سے ثبوت مانتے ہیں اور وہ جواباً ایک ’مدنی طیارے‘ کی وائرل فوٹو بھیج دیتا ہے۔ جب یہ چیٹنگ سکرین شاٹ وائرل ہوئے تو فواد چوہدری نے بھی نریندر مودی کا ویسا ہی چیٹنگ سکرین شاٹ تیار کیا، جس میں موجود کا مصدقہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ظاہر ہو رہا ہوتا ہے۔

اس چیٹنگ میں کوئی شخص خود کو بلوچستان کا شہری ظاہر کرکے نریندر مودی کو بتایا ہے کہ میرے پاس ایسا مواد ہے جس میں پاکستانی فورسز ایک شہری کو تشدد کرکے قتل کر رہی ہوتی ہیں اور نریندر مودی اسے کہتا ہے کہ وہ مواد مجھے بھیج دو، میں تمہاری مدد کروں گا۔ اس سکرین شاٹ کو پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ ”ان لوگوں کے لیے جو چیٹنگ کے سکرین شاٹس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...