آدمی نے اپنی محبوبہ کو جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے 5 دوستوں کو بھی بلالیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

آدمی نے اپنی محبوبہ کو جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے 5 دوستوں کو ...
آدمی نے اپنی محبوبہ کو جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے 5 دوستوں کو بھی بلالیا اور پھر ۔۔۔ انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

  


حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اس کا اپنا ہی بوائے فرینڈ اور اس کے دوست ملوث ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کی اپنے کولیگ کے ساتھ دوستی تھی۔ دونوں ایک ساتھ دفتر جاتے اور واپس آتے تھے لیکن کچھ روز پہلے ملزم نے مندر جانے کے بہانے آٹو رکشہ کرائے پر لیا اور خاتون کو جنگل میں لے گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سریش نے جنگل میں پہلے خود متاثرہ خاتون سے زیادتی کی جس کے بعد اس نے اپنے دوستوں کو بھی بلالیا جنہوں نے باری باری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور خاتون کو منہ کھولنے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

جب خاتون کے ساتھ زیادتی کی جارہی تھی تو اس وقت اچانک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جب ان لوگوں سے جنگل میں موجود ہونے کی وجہ پوچھی تو لڑکی نے خود کے ساتھ ہونے والے ظلم کے بارے میں بتایا جس پر پولیس نے 2 ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ باقی 4 ملزمان فرار ہوگئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /جرم و انصاف


loading...