’’جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو رہی وہ سن لیں۔۔۔۔‘‘قمر زمان کائرہ نے دو ٹوک اعلان کر دیا

’’جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو رہی وہ سن لیں۔۔۔۔‘‘قمر زمان کائرہ نے دو ...
’’جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو رہی وہ سن لیں۔۔۔۔‘‘قمر زمان کائرہ نے دو ٹوک اعلان کر دیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو رہی وہ سن لیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نہ ماضی میں کوئی ڈیل کی ہے نہ آئندہ کرے گی،ہماری ڈیل اگر ہے تو اس ملک سے، اس کی عوام اور نظام سے ہے۔

لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چوہدری منظور حسین ،چوہدری اسلم گل اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  کرپشن صرف بہانہ ہے ،سندھ حکومت نشانہ ہے،پہلے صدر آصف علی زرداری، پھر محترمہ فریال تالپور، سپیکر سندھ اسمبلی اور اب سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ایسے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا جس کا فیصلہ عدلیہ پہلے ہی ان کے حق میں دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ  کیا پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کوئی کرپشن نہیں ہے؟ پشاور بی آرٹی اور مالم جبہ میں جو کچھ ہوا وہ دنیا کے سامنے ہے،اس پر نیب کیوں کچھ نہیں کرتی؟ کیوں ان معاملات پر ہمارا میڈیا خاموش ہے؟۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب جب اپوزیشن میں تھے تو بڑے جوش سے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ لہرا لہرا کر کہتے تھے کہ دیکھو کتنی کرپشن ہورہی ہے اور آج ان کی اپنی حکومت کی ایک سال کی رپورٹ میں 15.67 کھرب کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں،جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو رہی وہ سن لیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نہ ماضی میں کوئی ڈیل کی ہے نہ آئندہ کرے گی،ہماری ڈیل اگر ہے تو اس ملک سے، اس کی عوام اور نظام سے ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...