مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورمستقل کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے چکا,عالمی ضمیر کی خاموشی افسوسناک ہے: مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورمستقل کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورمستقل کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے چکا,عالمی ضمیر کی خاموشی افسوسناک ہے: مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ممتاز حریت پسند  اسیر رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے پاکستان کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں آگہی مہم کے ذریعے کشمیریوں کے خلاف فاشسٹ مودی حکومت کے مظالم کو اجاگر کریں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مستقل کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے چکا,عالمی ضمیر کی خاموشی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما مشعال ملک  اسلام آباد کے بڑےشاپنگ مال ’سینٹورس‘ میں مختلف جامعات کے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے ایک "فلیش ماب" کو دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کر رہی تھیں۔ "فلیش ماب" میں کشمیر کی جدوجہد آزادی اور اس کے خلاف سنگین بھارتی مظالم، بالخصوص ہزاروں مظاہرین کو زخمی اور نابینا کرنے والے پیلٹ گن کےاستعمال کو تمثیلی شکل میں پیش کیا گیا۔مشعال ملک نے کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے پر عالمی رہنماؤں خصوصا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5  اگست کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کا غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے خاتمہ کر کے مودی حکومت نے وادی کشمیر کے ہر کونے میں کرفیو نافذ کر کے پوری آبادی کو محصور کر رکھا ہے,جس کے بعد اب تک مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر کرفیو توڑنے والے مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپوں میں اتنے افراد شہید نہیں ہوئے جتنے غذا اور ادویات کی قلت سے ہو چکے ہیں،وہاں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے لیکن عالمی ضمیر خاموش ہے،بھارتی فاشسٹ حکومت بین القوامی ریڈ کراس جیسے اداروں کو بھی ظلم اور مصائب کا شکار محصور آبادی کی انسانی امداد کی اجازت نہیں دے رہا۔