نالائقوں کوبلاول بھٹوکا بیانیہ سمجھنےکاشعورہی نہیں،حکومت سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

 نالائقوں کوبلاول بھٹوکا بیانیہ سمجھنےکاشعورہی نہیں،حکومت سندھ فتح کرنے کا ...
 نالائقوں کوبلاول بھٹوکا بیانیہ سمجھنےکاشعورہی نہیں،حکومت سندھ فتح کرنے کا خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن  لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماڈاکٹر نفیسہ شاہ نےکہاہےکہ نالائقوں کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سمجھنے کا شعور ہی نہیں ہے،بلاول بھٹو زرداری ملک کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے،حکومت سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جو لوگ نیب کے ذریعے سندھ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اُنہیں سندھ کے عوام ایسا  ہرگز  نہیں ہونے دیں گے، حکومت سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہآج تمام مکتبہ فکر آصف علی زرداری کے اس بیانیہ سے اتفاق کر رہے ہیں کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،احتساب ڈرامہ تباہ حال معیشت سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے،عوام بیروزگاری اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت صرف ٹی وی ڈبوں تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور وہ صرف سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم  نے اپنی جھوٹی انا،سیاسی مخاصمت اور تعصب کی وجہ سے انتقام کا بازار گرم کرکے قوم کا ایک سال ضائع کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...