کراچی میں ڈینگی سے خاتون سمیت مزید2افراد دم توڑ گئے

کراچی میں ڈینگی سے خاتون سمیت مزید2افراد دم توڑ گئے
کراچی میں ڈینگی سے خاتون سمیت مزید2افراد دم توڑ گئے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ڈینگی نے مزیددو افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے ہیں،کراچی میں رواں سال ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد10ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار سے ناظم آباد کے دو رہائشی دم توڑ گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں24سالہ سونیا اور22سالہ اویس شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان ہلاکتوں کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے۔ترجمان ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں24گھنٹوں میں 14افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے جب کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار138ہو چکی ہے۔دوسری جانب راوں سال کراچی سمیت سندھ بھر میں50ہزار سے زائد افراد ملیریا بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں50ہزار سے زائد افراد ملیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شہریوں کی تعداد70فیصد سے زیادہ ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...