سی پیک منصوبہ کس وجہ سے سست روی کا شکار ہے ؟سینیٹر مشاہد حسین سید نے وجہ بتا دی

سی پیک منصوبہ کس وجہ سے سست روی کا شکار ہے ؟سینیٹر مشاہد حسین سید نے وجہ بتا ...
سی پیک منصوبہ کس وجہ سے سست روی کا شکار ہے ؟سینیٹر مشاہد حسین سید نے وجہ بتا دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے سربراہ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹس میں ملوث افسران نیب کی کارروائیوں سے خوفزدہ ہیں جس کی وجہ سے منصوبہ سست روی کا شکار ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پر اس تیزی سے کام نہیں ہو رہا جو ماضی کی حکومت میں ہو رہا تھا لیکن پھر بھی اب سی پیک پر کام شروع ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سست روی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جو نوکر شاہی اس پراجیکٹ میں ملوث تھی ان پر نیب کی کارروائیاں چل گئیں ،اب افسران سوچتے ہیں کہ کوئی نیا ایگری منٹ سائن کریں گے تو نیب یا حکومت پکڑلے گی ۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ ان پراجیکٹس میں کرپشن تو کوئی نکلی نہیں لیکن کرپشن کی باتیں ہوئیں اور وزراءنے بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے جس پر چین نے پہلی بار سرکاری طور پر وزراءکے بیانات کی تردید کی ۔

مزید : قومی


loading...