اس خاتون نے 108 کلو وزن کیسے کم کیا؟

اس خاتون نے 108 کلو وزن کیسے کم کیا؟
اس خاتون نے 108 کلو وزن کیسے کم کیا؟

  


آسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 سالہ نورما ڈبریل کا وزن 194 کلو گرام تھا۔ امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایجوکیٹر نے زندگی کے 25 سال کھا کھا کر گزار دیے اور اپنا وزن اتنا زیادہ بڑھالیا لیکن پھر اسے سیاحت سے لگاﺅ پیدا ہوا اور اس نے حیران کن طور پر اپنا وزن 108 کلو کم کرلیا۔

وزن کم کرنے سے پہلے کے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نورما نے بتایا کہ انہیں سفر کے دوران جہاز کی 2سیٹیں بک کرانا پڑتی تھیں، بعض اوقات تو انہیں طیارے میں سوار کرنے سے ہی انکار کردیا جاتا تھا کیونکہ ان کے سائز کے حساب سے نشست میسر نہیں ہوتی تھی۔

دسمبر 2017 میں نورما ڈبریل کو احساس ہوا کہ وہ 194 کلو وزن کے ساتھ معاشرے میں عزت نہیں پاسکتی اسی لیے اس نے گیسٹرک بائی پاس کرایا اور اپنی زندگی میں کچھ اہم تبدیلیاں کیں۔

نورما ڈبریل جب موٹی تھیں تو اس وقت 30 ہزار کیلوریز روزانہ کھاتی تھیں لیکن آپریشن کے بعد انہوں نے کھانے کی عادت پر بھی قابو پایا اور دسمبر 2018 میں اپنا وزن 108 کلوگرام کم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ایک سال کے عرصے میں 108 کلو وزن کم کرنے کے بعد بھی نورما ڈائیٹ کے معاملے میں انتہائی محتاط ہے اور اب روزانہ 30 ہزار کے بجائے 1200 سے 1500 کیلوریز کھاتی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ وہ ہفتے میں 5 دن ٹریڈ مل پر دوڑ لگاتی ہے یا روزانہ 10 ہزار قدم چلتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...