سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ،امریکی صدر کا جنرل اسمبلی میں مودی کے ساتھ کھڑا ہونا انسانیت کی تذلیل سمجھا جائے گا:فردوس عاشق اعوان

سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ،امریکی صدر کا جنرل اسمبلی میں مودی کے ساتھ کھڑا ...
 سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ،امریکی صدر کا جنرل اسمبلی میں مودی کے ساتھ کھڑا ہونا انسانیت کی تذلیل سمجھا جائے گا:فردوس عاشق اعوان

  


سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر اعظم کو گجرات کا ’’قصاب‘‘ کہا جاتا ہے ،امریکی صدر کا جنرل اسمبلی میں مودی کے ساتھ کھڑا ہونا انسانیت کی تذلیل سمجھا جائے گا،سعودی عرب امت مسلمہ کامرکز ہے،وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت سے جو ملاقاتیں کیں ان کامحور مسئلہ کشمیر رہا،ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے جو حقائق چھپا رکھےہیں وزیر اعظم نے ان کو آگاہ کیا،بھارتی ریاست کی سیاہ کاریاں اور فوج کیجانب سے خواتین کی عصمت دری سمیت تمام باتوں سے سعودی قیادت کو آگاہ کیاگیا۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمینشریفین کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اس اہم دورے کے دوران وزیر اعظمنے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ حرمین شریفین کیحرمت اور تقدس کے دفاع کے راستے میں آنے والے کسی بھی ایسے چیلنج میںپاکستان کی طرف سے بھر پور حمایت کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے روزہ رسولﷺ پر حاضری دی اور خانہ کعبہ میں ان مظلومکشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیےاللہ کے حضور دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یو این اسمبلی کادورہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اس پر دنیا کی نظریں اس حوالےسے مرکوز ہیں کہ جس اقوام متحدہ کو مظلوم کی داد رسی اور ظالم کے احتسابکے لیے بنایا گیاوہ اپنی ہی پاس کر دہ قراردادوں پر کس طرح عمل درآمد کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاتی ہے،وزیر اعظم اس موقع پر بین الاقوامیلیڈر شپ سے ملاقاتیں کریں گے، صدر ٹرمپ نے ثالثی کا کردارادا کرنے کیپیشکش کی تھی انھیں موثر کردار ادا کرنے کے لیے قائل کیا جائے گا۔ایک

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا واضح موقف ہے کہ جب تکبھارت کشمیر سے کرفیو ختم نہیں کرتا اس وقت تک مودی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی تذلیل کرنے والا کبھی بھی سیکیورٹیکونسل کا مستقل ممبر بننے کا اہل نہیں ہو سکتا اور بھارت کا یہ خواب کبھیپورا نہیں ہو گا،بھارت نے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے رونداہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ٹرینڈ سیٹر کا کردار اداکیا،واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

کر کے جو ٹرینڈ سیٹ کیا تھا، مودی نے اس کی کاپی کرتے ہوئے ہوسٹن میںہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کرنے کی کوشش کی جو بری طرح ناکام ہوئی، اسحوالے سے راہول گاندھی نے بیان دیا کہ نریندر مودی اپنی ذاتی تشہیر کےلیے بھارتی حکومت کے پیسے سے ہیوسٹن میں اجتماع کر رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ امریکہ کے صدر کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مودی کے ساتھ کھڑاہونا انسانیت کی تذلیل سمجھی جائے گی، مودی کو گجرات کا قصاب کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان یو این اسمبلی میں دنیا کے ضمیر کو جنجھوڑیں گے۔دنیا میں امن کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے ۔ پاکستانکے 22 کروڑ عوام وزیر اعظم کی پشت پر کھڑے ہیں اور انشاءاللہ وہ نہ صرفان کشمیریوں کی آواز کو طاقت دیں گے بلکہ دنیا کی آواز کو کشمیریوں کیآواز کے ساتھ جوڑ کے ان کے موقف کو احسن انداز سے بیان کریں گے، انہوں نےکہا کہ میڈیا پر قدغن لگانے کا تاثر بالکل غلط ہے، اپوزیشن کو کوئی چورنبیچنے کے لیے دستیاب نہیں تھا وہ میڈیا کے کندھے پر اپنے مفاد کی بندوقچلا رہی ہے جس میں اسے مایوسی ہو گی۔

مزید : قومی


loading...